19 مئی 2013 - 19:30
فرانس میں اسلام کی مقبولیت میں دوگنا اضافہ

رپورٹس اس بات کی حکایت کرتی ہیں کہ فرانس میں اس وقت ساٹھ لاکھ مسلمان آباد ہیں اور دیگرادیان کے پیروکاروں کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے یہ تعداد دوگنا ہو جائے گی۔

ابنا: امریکہ کے روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ ۲۵سالوں کے دوران فرانس میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔فرانس کی وزارت داخلہ میں دینی امور کے انچارج برنارڈ گوڈارڈ نے اس بارے کہا ہے کہ فرانس میں اس وقت ساٹھ لاکھ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں سے ایک لاکھ افراد نے عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام اختیار کیا ہے۔گوڈارڈ نے مزید کہا ہے کہ ۱۹۸۶ء میں اس ملک میں مسلمانوں کی کل تعداد پچاس ہزار افراد تھی کہ جواب کئی گنا ہو گئی ہے۔ماہرین کا عقیدہ ہے کہ دیگر ادیان کے پیروکاروں کے دین اسلام قبول کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پیرس نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔

.....

/169